تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جنوری 2015
وقت اشاعت: 23:51

شاہ عبداللہ کی آخری رسومات میں شرکت ،نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے

جیو نیوز - اسلام آباد .....سعودی فرماں روا شاہ عبداللہ کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ریاض پہنچے تھے ، جس میں شرکت کے بعددونوں رہنما وطن پہنچ گئے ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے نئے سعودی فرماں روا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ مقرن کےنام پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.