تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 0:40

زردای کی دوسری شادی کی خبر میں صداقت نہیں،اعتزاز احسن

جیو نیوز - لاہور......پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزازا احسن نے آصف زرداری کی دوسری شادی اور بلاول بھٹو کی ان سے ناراضگی کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔اعتزاز احسن کا کہناتھا کہ آصف زرداری کی دوسری شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، کچھ صحافیوں کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہےلیکن ان میں کوئی حقیقت نہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری میں سوخامیاں ہوسکتی ہیں مگر سب مانتے ہیں وہ زیرک شخص ہیں،دوسری شادی کرکے وہ بی بی شہید کے خون سے بے وفائی نہیں کرسکتے۔پی پی رہنما کا مزید کہناتھا کہ دوسری شادی کا آصف علی زرداری کو بہت بڑا سیاسی نقصان ہو گا ۔ سوشل میڈیا اور بعض اخبارات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری کی دوسری شادی کی خبریں شائع ہورہی ہیں، جن میں یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ آصف زرداری نے دوسری شادی3 سال قبل کی تھی اور اس شادی سے ان کا2سالہ ایک بیٹا بھی ہے ،جس کا نام سجاول ہے اور یہ کہ دوسری شادی نے بلال بھٹو اور ان کے درمیان فاصلے پیدا کر دیئے ہیں۔تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک انٹرویو میں اس کی سختی سے تردید کی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.