24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:13
ملتان : دھند سے ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر
جیو نیوز - ملتان ........ملتان میں آج پھر سے دھند ہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ اس قدر متاثر ہوئی ہے کہ قریب سے بھی کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔ دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا ۔ دوسری جانب دھند کے باعث ملتان ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے کراچی سے آنے والی پرواز پی ۔ کے 331 تاخیر کا شکار ہے اسی پرواز کو واپس کراچی بھی جانا تھا جبکہ آج صبح جدہ سے آنے والی پرواز پی ۔ کے 740 اب تک ملتان نہیں آئی جسے ملتان سے مدینہ جانا تھا ۔