تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:29

حافظ آباد:5 سا لہ بچہ کُھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

جیو نیوز - حافظ آباد ......حافظ آباد میں 5 سا لہ بچہ کُھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش نکال لی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ آباد کے علاقے جلال پور میں 5 سالہ بچہ اپنے والد کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کےلئے آیاتھا۔اس دوران وہ شادی ہال سے باہر گیا اور کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گر گیا۔وہاں موجود لوگوں نے بچے کو بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکے اور بچہ جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو ٹیموں نے بچے کی لاش کو مین ہول سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.