24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:45
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
جیو نیوز - اسلام آباد.........محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کاامکان ہے۔ملک کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ چترال میں پانچویں دن بھی برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ دیر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری شروع ہوگئی ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں صبح اور شام کے اوقات میں سرد ہوائیں چلیں گی۔ آج سب سےکم درجہ حرارت پاراچنارمیں منفی 8ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیا گیا۔ قلات منفی07،استور،اسکردواورمالم جبہ میں منفی06،کوئٹہ اورکالام میں منفی04ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیا گیا۔ لاہوراورپشاور 7،اسلام آباد 8،کراچی 13 اور حیدرآباد میں 10ڈگری سینٹی گریڈرکارڈکیا گیا ۔