تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:40

شیخوپورہ ، گھریلو جھگڑےپر شوہرنے بیوی کو زندہ جلا ڈالا

جیو نیوز - شیخوپورہ........شیخوپورہ کے گاؤں لودھیاں میں گھریلو جھگڑے پر شوہرنے مٹی کا تیل چھڑک کر بیوی کو زندہ جلا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سیموئل مسیح اور اس کی اہلیہ شازیہ کے مابین جھگڑا رہتا تھا جس پرشازیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔چندر وز قبل ملزم صلح کر کے اسے واپس گھر لایا ۔ ایک بار پھر تلخ کلامی پر ملزم نے شازیہ پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی ،،جس سےتین بچوں کی ماں شازیہ بری طرح جھلس کر موقع پر دم توڑ گئی۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ،مقتولہ کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.