تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:59

کراچی:نائن زیرو کے قریب دستی بم حملے میں ملوث ملزم گرفتار

جیو نیوز - کراچی......کراچی پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب دستی بم حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔حیدری پولیس نے گرفتارملزم کا تعلق کالعدم تنظیم اور لیاری گینگ وار سے بتایا ہے ،ملزم نےکچھ روز قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب کریکر حملہ کیا تھاجس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، اس کے علاوہ ، ملزم بھتہ خوری کی 10 سے زائد وارداتوں میں بھی مطلوب ہے-

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.