تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:51

این اے 122 میں دھاندلی نہ ہونے کی بات سفید جھوٹ ہے، شیریں مزاری

جیو نیوز - اسلام آباد.......تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ این اے 122 میں دھاندلی نہ ہونے کی بات سفید جھوٹ ہے۔ ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا ہے، کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی کمیشن رپورٹ پر حکومتی جھوٹ کی مذمت کرتی ہے، کمیشن میں جج کے سامنے دونوں جماعتوں کے وکلا موجود تھے۔ جج نے کہا کہ ان کا مینڈیٹ صرف بے قاعدگیوں کی نشاندہی کرنا ہے، فیصلہ ٹریبونل کرے گا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کا یہ کہنا کہ کوئی دھاندلی نہیں ہوئی سفید جھوٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.