تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:55

چمن کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری رک گئی

جیو نیوز - چمن.........چمن کے پہاڑوں اور بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے اور موسم کو انجوائے کرنے والوں نے پہاڑی دروں کو فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ چمن کے مشرق میں درہ کوژک کے پہاڑوں پر برف باری تھمی تو زندگی کا پہیہ چل پڑا۔ رابطہ سڑکیں کھلتے ہی آمدورفت بھی بحال ہوگئی، ٹرین بھی چل پڑی۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں پر سنہری دھوپ کی کرنیں پڑتے ہی شہری بھی خوشگوار موسم کا مزہ لینے پہنچ گئے۔کئی کلومیٹر پر پھیلے اونچے نیچے میدانوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ جہاں جابجا نوجوان ٹولیوں کی شکل میں انجوائے کررہے ہیں، ایک دوسرے پر برف پھینک رہے ہیں ، تو کوئی خوبصورت منظر کو کیمرہ کی آنکھ میں محفوظ کررہا ہے، برف باری کے بعد شیلا باغ پکنک اسپاٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ کہیں لوگوں کا ہلہ گلہ ہے تو کہیں باربی کیو کی پارٹیاں۔ کباب، تکہ اور کلیجی کڑاھی کی بھینی بھینی خوشبو نے تو اس پہاڑی درہ کو فوڈ اسٹریٹ میں تبدیل کردیا ہے۔ یخ بستہ ہواؤں سے بچنے کے لئے آگ کے گرد دوستوں کی محفلیں بھی سجی ہوئی ہیں اور خوب قصے کہانیاں سنائی جارہی ہیں۔ شمالی بلوچستان میں طویل خشک سالی کے بعد بارش اور برف باری سے مرجھائے چہرے کھل اٹھے ہیں اور لوگ ابر رحمت کے موسم کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.