تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:55

ملکہ کوہسار میں برفباری تھم گئی، گہرے بادلوں کے ڈیرے

جیو نیوز - مری........ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن گہرے بادلوں نے ڈیرہ ڈال رکھا ہے۔ حسین نظاروں سے لطف اٹھانے کے لئے بڑی تعداد میں سیاح مری پہنچ گئے ہیں۔ ملکہ کوہسار مری میں برف باری کو دیکھنے کے لئے ملک کے دو دراز علاقوں سے پہنچنے والے سیاح خوب لطف ہوتے رہے، کہیں بچے اور منچلے برف کے گولے ایک دوسرے پر برسا تے رہے تو کہیں نوبیہاتا جوڑے ہنی مون انجوائے کرتے دیکھائی دئیے۔ مری میں قائم کشمیر پوائنٹ پر چلنے والی سافٹ ویل ٹرین سے بھی برف کے نظارے سیاحوں کو مدتوں یاد رکھنے کے لئے کافی ہیں۔ جہاں انہوں نے موبائل فونز اور اپنے کیمروں کے ذریعے اپنی زندگی کے حسین اور یاد گار لمحات کو محفوظ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.