24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:47
عمران کمیشن کی تشکیل کیلئے سازش کا لفظ ڈالنے دیں، اسحاق ڈار
جیو نیوز - اسلام آباد.........عمران خان کی میڈیا سے بات چیت سے کچھ دیر پہلے اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے یہ الفاظ ڈالنے دیں کہ انتخابی دھاندلی کے لیے سازش ہوئی یا نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہیں تو کمیشن کا معاملہ آدھے گھنٹے میں طے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خط کے جواب میں انہیں ای میل کر دی ہے جو انہیں مل چکی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان ہونے والی بات چیت سے متعلق تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا کہ صرف دو لفظوں پر پی ٹی آئی کو اختلاف ہے، عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں یہ معاملہ حل ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ جو ڈیشل کمیشن کی تشکیل آئین اور قانون کے دائرے میں ہوگی، تاہم معاملے کے حل کے لیے نیا آرڈیننس لانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے صرف خیبر پختون خوا سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات کو مضحکہ خیر قرار دیا۔