24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:48
توہین آمیز خاکوں کے خلاف لاہور میں شہریوں کی ریلی
جیو نیوز - لاہور.......لاہورکےعلاقے اسلام پورہ میں شہریوں نے توہین آمیز خاکوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ مظاہرین نے فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔ توہین آمیز خاکوں کے خلاف شہریوں نے اسلام پورہ آخری بس سٹاپ سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی۔ انہوں نے فرنسیسی جریدے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس واقعے کے خلاف فرانس سے احتجاج کرے اور اقوام متحدہ میں قرارداد جمع کرا کے باقاعدہ قانون سازی کرائی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے۔