24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:48
سابق ایم ڈی پی ایس او کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر ہو گا
جیو نیوز - اسلام آباد..........حکومت نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرے گی۔ پی ایس او کے سابق ایم ڈی امجد جنجوعہ کا نام ای سی ایل میں بھی ڈال دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کو پٹرول بحران پر معطل کر دیا تھا۔