تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:48

وادی مرغزار سوات میں برفباری، بڑی تعداد میں سیاح پہنچ گئے

جیو نیوز - سوات........سوات کے حسین وادی مرغزار میں برفباری کے بعد بڑی تعداد میں سیاح وہاں پہنچ گئے۔ لوگوں نے علاقے کے دلکش مناظر اور برف سے خوب لطف اٹھایا۔ مرغزار کی حسین وادی سوات کےمرکزی شہرمینگورہ سے 15کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہے۔ یہ سحرانگیز وادی سوات کے مشہور اور تاریخی پہاڑایلم کے دامن میں واقع ہے۔ برفباری کے بعد مینگورہ، سیدو شریف کے علاوہ ملک بھر سے شوقین حضرات بڑی تعداد میں مرغزار کا رخ کرتے ہیں۔ آنے والوں کا کہنا ہے کہ برفباری کے بعد وادی کا حسن مزید نکھر جاتا ہے۔ مرغزار آنے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد بھی شامل ہیں۔ برف سے مجسمے بنانا اور ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکنا تو گویا بچوں اور بڑوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ یہاں آکر واپس جانے کو جی نہیں کرتا۔ وادی مرغزار تاریخی اہمیت کی حامل بھی ہے۔ یہاں سفید محل کے نام سے سنگ مرمر سے بنی ہوئی ایک خوبصورت عمارت ہے، جو ریاست سوات کے ولی عہد میاں گل عبدالودونے 1941ءمیں تعمیر کروائی تھی۔ وادی مرغزار کا شمار سوات کے حسین وادیوں میں ہوتا ہے۔ برفباری کے بعد سے یہاں پر میلے کا سماں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.