تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:4

امریکا کی کئی ریاستوں میں برف کے طوفان کی وارننگ

جیو نیوز - نیویارک........امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف کے طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی۔ رہوڈ آئی لینڈ، میساچوسٹس اور کینیکٹی کٹ میں 8 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ نیویارک، بوسٹن اور فلاڈلفیا میں ہونے والی برف باری پیر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ واشنگٹن اور بالٹی مور میں برف باری کے ساتھ بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ورجینیا، پنسلوانیا، ہیمپشائر اور مین میں بھی شدید برف باری متوقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.