تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:20

شاہ عبداللہ کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا

جیو نیوز - اسلام آباد...........خادم الحرمین شرفین شاہ عبداللہ کی غائبانہ نماز جنازہ فیصل مسجد اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں کہ شاہ عبداللہ کے انتقال سے پاکستان مخلص دوست سے محروم ہوگیا۔خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی غائبانہ نماز جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کی گئی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز،سابق نگران وزیراعظم میاں محمد سومرو، سعودی عرب، عمان، سوڈان، صومالیہ، عراق، قطر، کویت، یمن اور دیگرمسلمان ملکوں کے سفارت کاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نےغائبانہ نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعدمیں میڈیا سے بات چیت میں سرتاج عزیز نےکہاکہ خادم الحرمین شریفین کی رحلت مسلم امہ کے لیے سانحہ ہے۔ ان کےدور میں پاک سعودی عرب تعلقات مزید گہرے ہوئے۔ انہوں نے ایٹمی تجربات، زلزلے اور سیلاب سمیت ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔حکومتی شخصیات نے توقع ظاہر کی کہ سعودی عرب کےنئے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز بھی شاہ عبداللہ کی طرح عالم اسلام کی خدمت کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.