تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:52

مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں:سراج الحق

جیو نیوز - پشاور........جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہاہے کہ دینی مدارس اسلامی تعلیمات کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کادہشت گردی سے دورکابھی تعلق نہیں۔ پشاور میں جمعیت طلبہ عربیہ کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ دینی مدارس پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی کیونکہ مدارس کا دہشت گردی سے دور کا بھی تعلق نہیں ہے اوراسلامی تعلیمات کے فروغ میں مدارس کااہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ سراج الحق مزیدنے کہاکہ پاکستان کو سیکولر بنانے کی سازشیں ناکام بنادیں گے۔ جماعت اسلامی کو موقع ملا تو ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.