تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:56

دہشت گردی پاک افغان مشترکہ مسئلہ ہے، جانان موسیٰ زئی

جیو نیوز - کراچی.......پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان کا مشترکا مسئلہ ہے جس میں نان اسٹیٹ ایکٹرز ملوث ہیں پاکستان اور افغانستان ان کے خلاف بھرپور کارروائی کے لیے ایک دوسرے سے انٹیلی جنس شیئر کررہے ہیں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان میں موجود کوئی افغان مہاجر کسی جرم یا دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔کراچی کے دو روزہ دورے کے اختتام پر افغان قونصلیٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور افغانستان نا صرف سربراہوں بلکہ اداروں کی سطح پر بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور دونوں ملکوں کے عوام کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا نا تو کوئی مذہب ہوتا ہے اور نہ کوئی ملک۔ افغان عوام بھی دہشت گردی کے بڑے متاثرین میں شامل ہیں ۔افغان فورسز نے 4ہفتوں سے افغان صوبے کنڑ میں آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک مقا می اور غیرملکی 200دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔افغان سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے ایک تین رکنی معاہدے کے تحت کام کررہے ہیں افغان مہاجرین کی کراچی میں ایک بڑی تعداد موجود ہے،میں یقین اور فخر کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ ایک بھی افغان مہاجر کسی آرگنائزڈ کرائم یا دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔ افغان سفیر کا کہنا تھا کہ 5سال بعد کراچی کے دو روزہ دورے کے دوران انہوں نے بزنس کمیونٹی، حکومتی افراد اور سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں اور افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے افغان پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے قیام پر کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.