24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:56
فوجی عدالتوں کیخلاف دھرنے یا تحریک کا کوئی ارادہ نہیں، فضل الرحمان
جیو نیوز - اسلام آباد..........جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے خلاف دھرنے یا تحریک کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے،فوجی عدالتوں پر سب کا اتفاق رائے ہے تو ہم اختلاف نہیں کریں گے۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)مولانافضل الرحمان کا جیونیوزکے پروگرام’’جرگہ‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر ایکشن پلان مدارس کے خلاف ہواتو ہمیں اعتراض ہوگا،مدارس کی رجسٹریشن پر قانون بن چکا،ان کے خلاف آپریشن کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مدارس میں ایک ہی قانونی تعلیمی نصاب ہونا چاہیے۔