تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:56

چارسدہ میں باچا خان کی 27 ویں برسی منائی گئی

جیو نیوز - چارسدہ...........چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی اوراے این پی ولی گروپ کی جانب سے پختون قوم کے عظیم رہنما، خدائی خدمت گار تحریک کے بانی عبدالغفار خان عرف باچا خان کی 27ویں برسی منائی گئی۔ باچا خان کی 27ویں برسی کی تقریب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے چارسدہ کی تاریخی مسجد غازی گل بابا میں منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ضلعی صدر بیرسٹرارشد عبداللہ کا کہنا تھا کہ عبد الغفارخان اورولی خان کے فلسفہ سیاست پرگامزن ہو کر ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف عوامی نیشنل پارٹی ولی گروپ کے تحت باچا خان کی برسی کی مناسبت سے عوام میں ان کے افکاراور سیاسی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے عمرزئی سے فاروق اعظم چوک تک ریلی نکالی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.