24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:56
میرے پاس ایسا کوئی پیسا نہیں کہ بانٹتا پھروں، ارسلان افتخار
جیو نیوز - کوئٹہ.........جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ڈاکٹر افتخار ارسلان نے کہا ہے کہ اُ ن کے پاس ایسا کوئی پیسہ نہیں کہ بانٹتے پھریں۔ عمران خان کےبیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ارسلان افتخار نے کہا کہ اُ ن کا تعلق نہ برطانیہ کے گولڈ اسمتھ خاندان سے ہے نہ پاکستان کی کسی جاگیر دار فیملی سے، چھ ماہ پہلے ہی چیلنج کردیا تھاکہ عمران خان اپنے اس الزام کا بھی ثبوت نہیں دےسکیں گے۔ ارسلان افتخار کا کہناتھاکہ نہ وہ پارٹی فنڈ کھاتے ہیں اور نہ اُس پر عیاشی کرتے ہیں۔