تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:23

ملک بھرمیں بجلی کابڑابریک ڈاؤن،80 فیصدحصہ تاریکی میں ڈوب گیا

جیو نیوز - کراچی......دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں بجلی کابڑابریک ڈاؤن ہوا ہے اور اس وقت ملک کا 80 فیصدحصہ تاریکی میں ڈوباہواہے۔پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوااوربلوچستان سب متاثر ہیں جس کے سبب شہریوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت وپانی بجلی کےمطابق این ٹی ڈی سی کے3گرڈاسٹیشن ٹرپ ہوگئے ہیں ۔ اوربجلی کی فراہمی میں یہ تعطل نیشنل گرڈاسٹیشن میں فنی خرابی کےباعث ہواہے۔گرڈاسٹیشنوں پرضرورت سےزیادہ لوڈپڑاجس سےسسٹم ٹرپ کرگیا۔ترجمان این ٹی ڈی سی کاکہناہے کہ سب سےپہلےاُچ پاورپلانٹ سےپاورلائن بریک ہوئی۔ مظفرگڑھ گرڈاسٹیشن کی لائن بریک ہونےسےملک کےمتعددگرڈاسٹیشن ٹرپ ہوتےچلےگئے،ٹرپ ہونےوالےگرڈاسٹیشنوں میں لاکھڑا،جامشورو،تربیلااورمنگلاشامل ہیں۔حکام کاکہناہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں میں مقررہ حدسےزیادہ لوڈآنےسےسسٹم فیل ہوگیا۔ جس سےپنجاب ،سندھ اوربلوچستان کی بجلی معطل ہوئی۔ترجمان این ٹی ڈی سی کاکہناہےکہ بڑےشہروں کی بجلی بحال کرناپہلی ترجیح ہوگی،کراچی،لاہوراوراسلام آبادکی بجلی بحال کرنے کے بعد دیگرگرڈاسٹیشنوں کی بجلی بحال کی جائےگی۔ بجلی کی بحالی کےلیےکام جاری ہے۔گزشتہ ایک ماہ کےدوران چوتھی دفعہ این ٹی ڈی سی کےسسٹم میں خرابی پیداہوئی ہے۔کیسکوکےمطابق گڈونیشنل سسٹم سےبلوچستان کوبجلی کی فراہمی بندہوئی۔اورصوبےکے29اضلاع تاریکی میں ڈوب گئےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.