24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 21:55
گڈو سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی
جیو نیوز - کراچی.....گڈو سے کوئٹہ جانے والی 220 کے وی کی لائن ٹرپ کرگئی ہے۔جس کے باعث ملک کے بڑا حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد،پشاورسمیت تمام شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان کے 22 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے۔