24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 22:27
بجلی کی بحالی میں مزید4سے5گھنٹےلگ سکتےہیں،ترجمان وزارت پانی وبجلی
جیو نیوز - اسلام آباد....... وزارت پانی و بجلی نے کہا ہے کہ بجلی کی بحالی میں مزید4سے5گھنٹےلگ سکتےہیں۔ترجمان کے مطابق این ٹی ڈی سی کے3گرڈاسٹیشن ٹرپ ہوئے ہیں، گرڈاسٹیشن میں فنی خرابی کودورکرنےکےلیےکام شروع کردیاگیاہے۔گرڈاسٹیشنوں پرضرورت سےزیادہ لوڈپڑنےسےسسٹم ٹرپ کرگیا۔وزارت پانی و بجلی کے ذرئع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کےدوران چوتھی دفعہ این ٹی ڈی سی کےسسٹم میں خرابی پیداہوئی ہے۔