تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:45

سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

جیو نیوز - سیالکوٹ ......سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔چناب رینجرز ذرائع کے مطابق چارواہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ خوش قسمتی سے فائرنگ اور گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی گولہ باری کے بعد چناب رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.