تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:2

اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی، این ٹی ڈی سی

جیو نیوز - لاہور....... ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی معطلی کے حوالےسے این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ہائیڈل کی پیداوار2767 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار2764 میگاواٹ ہے۔ جینکوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار512 میگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے ۔ گزشتہ رات بجلی بڑے بریک ڈاون کے باعث ملک کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔ ترجمان ایں ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.