تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:50

کراچی میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان

جیو نیوز - کراچی........محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں میں خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ آج ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 23 سے 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شمال مشرق سے 12 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ رات تک موسم مزید سرد ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.