25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 10:36
اوباما کے دورہ بھارت سے خطے میںکشیدگی کم ہوگی،سرتاج عزیز
جیو نیوز - اسلام آباد......مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں امن سب کے مفاد میں ہے،اسلام آباد میں میڈیا سے امریکی صدر کے دورہ بھارت پربات چیت کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بہترثابت ہوگا ۔پاکستان نے جان کیری کواپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے،جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئیگی،اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی تعلقات میں بہتری کےلیے معاون ثابت ہوتی ہے۔