25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:39
ٹرانس میشن لائن ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، یونس ڈھاگا
جیو نیوز - اسلام آباد........ سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ ٹرانس میشن لائن ٹرپ کرنےکےباعث بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، رات11بجکر53منٹ پربجلی کے2ٹاورتباہ کیےگئے، تین گھنٹےبعدپشاوراوراسلام آبادمیں بجلی کی فراہمی بحال کی، ساڑھے8بجےتک بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی تھی۔ یونس ڈھاگا نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سسٹم میں ساڑھے7ہزارمیگاواٹ بجلی آگئی ہے،اوچ سبی ٹرانس میشن لائن دھماکےسےاڑائی گئی جس سےبجلی کی فراہمی متاثرہوئی، ٹرانس میشن لائنوں کوتحفظ فراہم کرنےکی ذمےداری صوبائی حکومتوں کی ہے۔