25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 12:55
پشاور:شہدائےآرمی پبلک اسکول کیلئےایم کیوایم کےزیراہتمام دعائیہ تقریب
جیو نیوز - پشاور.......... پشاور میں شہدائےآرمی پبلک اسکول کیلئےایم کیوایم کےزیراہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹرسیف اور دیگررہنماؤں نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر فاروق ستار نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاورانسانی تاریخ کابدترین واقعہ ہے، ہم پرجنگ مسلط کی گئی ہے،کامیابی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، یہ کیسےانسان تھےجنھوں نےبچوں کونشانہ بنایا، سانحہ پشاورکےشہدانشان حیدرکےمستحق ہیں، نفرت انگیزمواداورشدت پسندی کاخاتمہ کرناہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کفرکےفتوےجاری کرنےکےرجحان کوبھی ختم کرناہوگا، پشاور3سال سےدہشت گردی کاشکارہے، پشاورکےشہریوں کی قربانیوں کاقوم کوپتاہوناچاہیے۔