25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:12
ناموس رسالتﷺپرخون کاآخری قطرہ بھی قربان کرینگے، سراج الحق
جیو نیوز - کراچی.......... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ امت کاوجودصرف نبی کریمﷺسےہے،ناموس رسالتﷺپرخون کاآخری قطرہ بھی قربان کریں گے، ناموس رسالتﷺ پرلاکھوں عوام سٹرکوں پرنکل سکتےہیں۔ جماعت اسلامی کےتحت یونیورسٹی روڈپرگستاخانہ خاکوں کےخلاف مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم نےوزیراعظم سےاپیل کی تھی کہ اوآئی سی کااجلاس بلائیں،اجلاس نہ بلانےپرمیں نےمختلف مسلم ممالک کےنمائندوں سےرابطہ کیا،میں نےمسلم ممالک کےرہنماؤں سےکہاکہ مل کرخوداحتجاج کرناہوگا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کرنےوالوں کاپیچھاکرتےرہیں گے، تمام سیاسی جماعتیں ناموس رسالتﷺپرمتحدہوجائیں۔