25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:32
جمعےکو الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھیں گے، ملک ریاض
جیو نیوز - لندن........ بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ جمعےکوحیدرآبادمیں الطاف حسین یونیورسٹی کاسنگ بنیادرکھیں گے، کراچی میں میڈیکل کالج بھی شروع کررہےہیں، حکومت مددکرےتونجی شعبہ ملازمتوں کے21لاکھ نئےمواقع پیداکرسکتاہے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ جمعےسےیونیورسٹی کی تعمیرکاکام شروع کیاجائےگا، 3ہزارگھرلوگوں کومفت بناکردیں گے، جب تک کراچی میں پروجیکٹ مکمل نہیں ہوگادوسرامنصوبہ شروع نہیں کرینگے، گلگت اوراسکردومیں سیاحوں کےریزارٹ بناناچاہتےہیں، پوراپاکستان یورپ،امریکااوردبئی کیوں نہیں بن سکتا؟ پالیسیاں غلط ہیں، ہماراملک2 سال میں دبئی اور انگلینڈ جیسا بن سکتاہے۔ ملک ریاض کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی اےاورایل ڈی اےبحریہ ٹاؤن کےپاس ہوتاتوبجٹ دیتا، میرامقصدہےکہ پاکستانیوں کی زیادہ سےزیادہ مددکروں، امن وامان مسئلہ نہیں،انفرااسٹرکچربنایاجائے، تھرمیں آج بھی بحریہ ٹاؤن کااسپتال کام کررہاہے، پنجاب حکومت سےکہاتھاکہ2 اسپتال حوالےکرے، جدیدسہولیات فراہم کرینگے۔