تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:48

بجلی کے بحران میں وزیر کی کوئی غلطی نہیں، خواجہ آصف

جیو نیوز - سیالکوٹ......... وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت بجلی کا جوبحران ہے اس میں وزیر پانی وبجلی کی کوئی غلطی نہیں، بجلی کا یہ بحران نیشنل سیکورٹی کے باعث ہوا۔ سیالکوٹ میں جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دو دنوں میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائنوں پر 3 حملے کیے، پچھلی دو راتوں میں اوچ پاور پلانٹ کو سپلائی کرنے والی گیس پائپ لائنوں کو بھی تباہ کیاگیا، اوجی ڈی سی ایل نے متبادل بندوبست کیا مگر آدھی رات کو پھر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شام تک بجلی کے بحران پر قابوپالیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.