تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6

کراچی کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی نہ روکنے کی ہدایت

جیو نیوز - اسلام آباد......وزارت پانی وبجلی نے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کوکے الیکٹرک کی بجلی نہ روکنے کی ہدایت جاری کر دی ، کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650میگاواٹ بجلی فراھمی کا 5سالہ معاہدہ آج رات بجے ختم ہو جائے گا ، ذرائع کے مطابق نیشنل پاور کنٹرول سنٹرکو وزارت پانی وبجلی نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 650 میگاواٹ بجلی فراھمی نہ روکے اور اس حوالے سے آئندہ چار پانچ روز تک فیصلے کا انتظار کرے ، ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی کی طرف سے نیشنل پاور کنٹرول سنٹر کو یہ ہدایت وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد دی گئی ہے ،ذرائع نے دعوی کیا ہےکہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی سپلائی سے متعلق معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں جا سکتا ہے اور وزارت پانی وبجلی مشترکہ مفادات کونسل میں کے الیکٹرک کے ساتھ بجلی کٹوتی سمیت نئی شرائط کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کی تجویز پیش کر سکتی ہے ، جس میں کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ کی بجائے صرف 300میگاواٹ بجلی دینے اور کے الیکٹرک سے اس بات کی ضمانت حاصل کیئے جانے کا بھی امکان ہے کہ 300میگاواٹ بجلی لینے سے اپنے پاور پلانٹس کو پوری صلاحیت پر چلائے گی ، واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل بھی نومبر 2013میں اپنے ایک فیصلے میں کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے بجلی سپلائی 300میگاواٹ تک محدود کرنے کا کہہ چکی ہے اور اس فیصلے کے خلاف کے الیکٹرک کے صارفین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے ،کے الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی فراھمی کا پانچ سالہ معاہدہ نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے درمیان 25جنوری 2010سے مؤثر ہے ، نیشنل پاور کنٹرول سنٹر نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا ذیلی ادارہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.