تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6

چین کا کسی بھی چیلنج کے خلاف پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان

جیو نیوز - بیجنگ .......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات میں خطے کی سلامتی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔پاک چین انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،جبکہ چین نے کسی بھی چیلنج میں پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر دیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی ہم منصب جنرل کی جیانگو (Qi Jianque ) سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی تمام امور سمیت دو طرفہ طویل المدتی دفاعی تعلقات بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ سیکورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے سمیت دونوں ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.