25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6
ٹارگٹ کلنگ نہ رکی تو راست اقدام کرینگے،امین شہیدی
جیو نیوز - کراچی ......مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اگر شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور قاتلوں کی گرفتاری میں سنجیدہ اقدامات نہیں کیےتو ملت جعفریہ کسی راست اقدام سے گریز نہیں کرے گی، اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی نےکہا ہے کہ کراچی میں ضلع وسطی اور ضلع کورنگی شیعہ کمیونٹی کی مقتل گاہ بن چکے ہیں، ڈاکٹر، وکلاء اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے،انہون نے کہا کہ کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ سندھ حکومت کی مکمل نا اہلی ثابت کرتی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹارگٹ کلنگ سے متاثرہ ہر ضلع میں منی آپریشن ضرب عضب کا جلدآغاز کیا جائے۔