تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6

لاہور :تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں ہنگامہ

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے مقامی رہنماوں کی عدم شرکت پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ کارکنوں نے کنونشن میں موجود رہنماوں کوجماعت اسلامی کا ایجنٹ قرار دے دیا۔تحریک انصاف کے تاجر رہنما نعیم میر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کا ورکرز کنونشن اچھرہ میں منعقد کیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے اجلاس کی صدارت کی،کنونشن شروع ہوا تو کارکنوں کے ایک دھڑے نے صدائے احتجاج بلند کی کہ میاں اسلم اقبال کہاں ہیں ،انھیں کیوں نہیں بلایا گیا۔یہ کہہ کر کارکنوں نے کنونشن کا بائیکاٹ کر دیا ،ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 میں پارٹی کے دو ایم پی اے ہیں، اسلم اقبال اور شعیب صدیقی،دونوں کو نہیں بلایا گیا،اعجاز چودھری اور نعیم میر جماعت اسلامی سے تحریک انصاف میں آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.