تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6

لاہور:ڈاکووں کا6 رکنی گروہ گرفتار،اسلحہاورلوٹا ہوا سامان برآمد

جیو نیوز - لاہور ......لاہور میں پولیس نےڈاکووں کا6 رکنی گروہ گرفتار کر کے اسلحہ،موٹر سائیکلیںاور دیگر لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔ایس پی کینٹ ندیم کھوکھر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار گروہ کے سرغنہ نواز عرف مانی کا تعلق فیصل آباد ہے۔ جو ڈکیتی،چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزمان گھروں میں مالی اور راج گیری کرتے اور پھر وارداتیں کرتے تھے۔ وارداتوں کے دوران انہوں نے دو افراد کو زخمی بھی کیا۔ایس پی ندیم کھوکھر نے بتایا کہ ملزمان نے ابتدائی تحقیقات کے دوران سولہ وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.