25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:6
ق سندھ کی جانب سے سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے قرآن خوانی
جیو نیوز - کراچی ......مسلم لیگ ق سندھ کی جانب سے پشاور سانحہ کے شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیوایم جمعیت علمااسلام ف سمیت مختلف جماعتوں کے رہنماووں نے شرکت کی مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے کراچی میں انکی رہائش گاہ پر سانحہ پشاور کے شہداکے چہلم کے موقع پر قرآن خوانی کی گئی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ سید ناصر شاہ ،نجمی عالم ،ایم کیوایم کے رکن رابطہ کمیٹی ،غازی صلاح الدین ،جمعیت علماء اسلام ف کے قاری عثمان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہمنما علیم عادل شیخ اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد ،میں شرکت کی ،سیاسی جماعتوں کے رہنماووں نے سانحہ پشاور کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ قومی سانحہ تھا حکومت کو چاہیے کہ اس واقعہ کے ملزموں کو جلد گرفتار کر کے کیفرکردرا تک پہنچایا جائے انہوں نے حکومت ،سیاسی جماعتوں اور عوم سے اپیل کی دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والے جنگ میں اپنا حصہ ڈالیں