25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 19:54
عہد کریں فرانچ منصوناعات کو گھر نہیں آنے دیں گے،حافظ سعید
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں جماعت الدعوہ کے تحت حرمت رسول ﷺ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔ امیر جماعت الدعوہ حافظ سعید احمد کا کہنا تھا کہ سارے مغربی ممالک ملکر گستاخا نہ عمل کررہے ہیں ۔ ہمیں اب ان کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرناہوگا۔ خواتین اور مردوں کو ملکر عہد کریں کہ وہ فرانس کی منصوناعات کو اپنے گھر نہیں آنے دیں گے۔ جماعت الدعوہ کے زیراہتمام یونیورسٹی روڈ سفاری پارک سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شاہراہ قائدین تک ریلی نکالی گئی۔جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی نبی کریم ﷺ کے خاکےشائع کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سیکیورٹی کونسل اگر اس عمل کے خلاف قانون سازی نہیں کرسکتی تو نواز شریف اقوام متحدہ سے علیحدگی کا اعلان کریں ۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ امریکہ نےلاکھوں مسلمانوں کا قتل کیاجبکہ امریکی صدر اوباما کا دورہ بھارت پاکستان کے خلاف ہے۔ اگر یورپی یونین ہو سکتی ہے تو مسلمان ممالک کی اپنی یونین، کرنسی اور افواج بھی ہونی چاہیئے ساتھ ہی فرانس سمیت تمام گستاخ ممالک کا معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔ حرمت رسول ﷺ مارچ سے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مقررین نے بھی گستاخانہ خاکوں پر مذمت کا اظہار کیا۔