25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:10
جے یو آئی کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج
جیو نیوز - خیبر ایجنسی.......خیبر ایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔لنڈی کوتل بازار میں جے، یو، آئی ف کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف ہونے والی احتجاجی مظاہرین نے اقراء چوک سے باچاخان چوک تک مارچ کیا ۔جے ،یو،آئی ف کے رہنما مفتی اعجاز کی قیادت میں ہونے والے مظاہرہ میں سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز نے کہا کہ عالم اسلام گستاخی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے روک تھام کے لئے اقوام متحدہ پر دباو ڈالے تاکہ عالمی سطح پر اس کی روک تھام ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران فرانسسیسی سفیر کو ملک بدر کریں۔