تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:23

حیدرآباد: سپرہائی وے پرپولیس وین کو حادثہ،3 اہلکار جاں بحق

جیو نیوز - حیدرآباد......حیدر آباد کے قریب سپر ہائی وے پر پولیس گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے باعث 3 اہل کار جاں بحق ہو گئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سپر ہائی وے پر لونی گوٹھ کے علاقے میں ایس ایس پی گھوٹکی کے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی ، جس سے گاڑی میں سوار 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، تینوں اہلکاروں کی لاشوں کو حیدر آباد سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق اہلکاروں میں سے 2 کی شناخت راز گل اور بشارت کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق اسکواڈ کراچی سے گھوٹکی جا رہا تھا۔ حادثہ گاڑی کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.