تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 4:16

کراچی:تیزرفتارکارکاٹائر پھٹنے سے حادثہ ،2ہلاک 2زخمی

جیو نیوز - کراچی .....کراچی میں شاہراہ فیصل پر تیز رفتار کار ٹائر پھٹنے کے باعث فٹ پاتھ پر لگے کھمبے سے ٹکراگئی، جس کے باعث 2 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔شاہراہ فیصل پر ائر پورٹ کی طرف سے آنے والے روڈ پر نرسری کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹ گیا، جس کے باعث وہ بے قابو ہوکر فٹ پاتھ پر لگے سائن بورڈ کے کھمبے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 4 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ایمبولینسز کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو ان میں 2 افراد 25 سالہ فرحان اور 25 سالہ طلحہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ 25 سالہ تسبیح الحسن اور 25 سالہ سلمان شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں، زخمی اور ہلاک ہونے والے ایک ہی خاندان کے افراد ہیں ۔ علاقہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ابتدائی تحقیق کے لیے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.