26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 5:37
بہاولپور میں دو گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک ہوگئے
جیو نیوز - بہاولپور.........بہاولپور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے میں پیش آیا ،اور دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بہاولپور منتقل کردیا گیاہے۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں چولستان میں زمین پر قبضے کا تنازع ہے۔