تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:25

دہشتگردی کو کچلنے کے اجتماعی فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں ، شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور......وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کچلنے کے اجتماعی فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں۔ اس جنگ میں آخری جیت پاکستان کی ہو گی ۔وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے اسکول میں بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا گیا ۔معصوم بچوں کے لہو کے طفیل قوم دہشت گردوں کیخلاف یک جان ہو گئی ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں جیت پاکستان ہو گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.