تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:57

بلوچستان کے اکثر وبیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد

جیو نیوز - کوئٹہ .......کوئٹہ ، قلات اور زیارت سمیت بلوچستان کے اکثر وبیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد ہے۔ وادی کوئٹہ اور گرد ونواح میں مطلع صاف ہے اور دھوپ بھی نکلی ہوئی ہے تاہم نواحی اور ملحقہ علاقوں میں سرد ہوائیں بھی چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم شدید سرد ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے،صوبے کے دیگر علاقے قلات، مستونگ،زیارت،چمن، پشین اور ژوب سمیت دیگر شمالی اور کچھ جنوبی حصوں میں بھی موسم شدید سرد اور خشک ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.