26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 6:57
ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر جانے والے 41 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا
جیو نیوز - تفتان........ایرانی حکام نے غیر قانونی طور پر جانے والے 41 پاکستانیوں کو گرفتار کر کے واپس بھیجوا دیا۔لیویز ذرائع کے مطابق تمام گرفتار افراد کو سرحدی شہر تفتان میں پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔یہ افراد سفری دستاویزات کے بغیر ایران گئے تھے، گرفتار افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ لیویز حکام گرفترا افراد کو ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد مزید تفتیش کے لئے کوئٹہ منتقل کردیا جائے گا۔