تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:29

بجلی اور فرنس آئل کی کمیابی پر وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس جاری ہے ۔ اجلاس میں ملک میں بجلی اور فرنس آئل کی صورتحال سمیت کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معائدے پر بھی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں جاری ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں ملک میں بجلی اور فرنس آئل کی صورتحال پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ شٹ ڈاون کی وجوہات اور بجلی کی بحالی سمیت ملک میں فرنس آئل کی طلب و رسد اور ترسیل کا حوالے سے امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں کراچی کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے معائدے پر بھی غور ایجنڈے میں شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.