تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:56

جنرل اشفاق ندیم سے افغان بارڈر پولیس کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

جیو نیوز - راولپنڈی........چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم احمد سے افغان بارڈر پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک افغان سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں افغان وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل شفیق فضلی نے کی۔ ملاقات میں پاک افغان بارڈر سے متعلق سیکورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بارڈرمیکنزم میں بہتری لانے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفد کا یہ دورہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر عسکری حکام کے افغانستان دوروں کا تسلسل ہے، پاک فوج کے اعلیٰ حکام کے ان دوروں کا مقصد پاک افغان فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کور کمانڈر پشاور لفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے بھی افغانستان کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصب حکام سے ملاقاتیں کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.