تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:43

انرولمنٹ فارمز کا تعلق 75فیصد حاضریوں سے نہیں :ترجمان انٹربورڈ کراچی

جیو نیوز - کراچی.........اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ترجمان نے سندھ ٹیچرز فیڈریشن کی جانب سے انٹربورڈ کی شاندار کارکردگی پر اطمینان اور مسرت کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انرولمنٹ فارمز کا کوئی تعلق 75فیصد حاضریوں سے نہیں ہوتا جبکہ اس کا تعلق صرف داخلہ حاصل کرنے اور متعلقہ تعلیمی ادارے سے وابستہ ہو کر گیارہویں کلاس میں اپنی فیکلٹی کے چنائو سے ہوتا ہے اور عام حالات میں یہ فارم متعلقہ کالجز کو داخلہ فارم کے ساتھ ہی پُر کرانا ہوتا ہے تاکہ انرولمنٹ کے کاغذات جلد سے جلد بورڈ کو ارسال کئے جاسکیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بورڈ کے تمام شعبوں کو مرکزی کمپیوٹر سسٹم سے منسلک کرنے کے بعد انرولمنٹ فارمز کے بغیر امتحانی فارمز کی نہ تو وصولی ممکن ہے نہ تصدیق، اس لئے کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مرکزی داخلہ پالیسی کے مطابق اپنے یہاں داخل ہونے والے طلبہ اور طالبات کے انرولمنٹ فارمز بورڈ کو ارسال کردیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق 2015ء کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تیار کیا گیا ہے، اس لئے امتحان کے انعقاد سے قبل اس کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرنا ضروری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.